ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی میں بھارت بند کے دوران لاٹھی چارج :کانگریس نے لگایا  ضلع ایس پی پر  بی جے پی کے ایجنٹ ہونے کا الزام

اُڈپی میں بھارت بند کے دوران لاٹھی چارج :کانگریس نے لگایا  ضلع ایس پی پر  بی جے پی کے ایجنٹ ہونے کا الزام

Tue, 11 Sep 2018 20:48:58    S.O. News Service

اُڈپی:11/ستمبر(ایس اؤ نیوز) اُڈپی کانگریس نے ایس  پی لکشمن نمبرگی پر بی جے پی کے ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا فوری طورپر تبادلہ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کی طرف سے 10ستمبر کو منائے گئے بھارت بند کے  موقع پر کانگریس /جے ڈی ایس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان دکانوں کو بند کرنے کو لے کر جھگڑا شروع ہواتھا۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس دوران اُڈپی کے ایس پی نے  صرف جے ڈی ایس اور کانگریس کارکنوں پر ہی اچانک لاٹھی چارج کئے جانے کا حکم جاری کیا اور خود بھی  جے ڈی ایس اور کانگریسی  کارکنوں پر  ہی  لاٹھیاں برسا کر اُنہیں  زخمی کیا۔ کانگریس والوں کاکہنا ہے کہ دکاندار خود اپنی مرضی سے دکانیں بند کررہے تھے، مگر عین وقت پر بی جےپی کے کارکنان جائے وقوع پہنچ گئے اور دکانداروں  کو  بند نہ کرنےکی تاکید کی  جس کے نتیجے میں  دونوں پارٹیوں کےکارکنوں کے  درمیان  جھگڑا شروع ہوگیا تھا۔ واقعہ کے بعد کانگریس لیڈران نے ایس پی آفیس پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے ایس پی کے تبادلے پر زور دیا۔


Share: